وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے سہارا بیواؤں کے قبضہ کیس کو ترجیحاً حل کرنے کاحکم دے دیا۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ناجائز قبضے کے کیس کے جلد حل سے عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں لہٰذا بے سہارا بیواؤں کے قبضہ کیس ترجیحاً حل کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آرڈیننس 2025 کے مکمل نفاذ کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنر ناجائز قبضہ کیس پر روزانہ اجلاس کریں، قبضے کے خلاف فوری حکومتی اقدامات کی اطلاع عوام تک پہنچانے کیلئے مساجد میں اعلانات کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہرتحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بھی قبضےکی درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت جاری کی۔





















Leave a Reply