پشاورگیس لائن دھماکا، متبادل لائن سے محدود پیمانے پر گیس سپلائی شروع، اوقات کار جاری


پشاورگیس لائن دھماکا، متبادل لائن سے محدود پیمانے پر گیس سپلائی شروع، اوقات کار جاری

گیس پائپ لائن کا دھماکا غالب امکان ہے کہ دہشتگردی ہے ، لیکج کے باعث پائپ لائن میں آگ نہیں لگتی: جی ایم سوئی ناردرن_فوٹو: فائل

پشاور: سوئی ناردرن کمپنی نے گیس کی مرکزی ٹرانسمیشن لائن پھٹنے کے بعد متبادل لائن سے محدود پیمانے پر گیس کی ترسیل شروع کردی۔

ڈپٹی کمشنر ثنا اللہ کے مطابق 24 انچ کی لائن پشاور، مردان اور سوات تک گیس پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے، سوئی ناردرن نے متبادل 16 انچ کی لائن سے ترسیل شروع کردی ہے تاہم متبادل لائن کی محدود گنجائش کے باعث گیس فراہمی میں کمی ہوگی۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ گھریلوصارفین کے لیے صبح 5 سے 9 اور دوپہر11 سے 2 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی جس کے بعد گھریلو صارفین کو شام 5 بجے سے 9 بجے تک بھی گیس دی جائے گی جب کہ سی این جی اسٹیشنز وقتی طور پر بند رہیں گے۔

دوسری جانب جی ایم سوئی ناردرن وقاص شنواری نے کہا کہ گیس پائپ لائن کا دھماکا غالب امکان ہے کہ دہشتگردی ہے ، لیکج کے باعث پائپ لائن میں آگ نہیں لگتی۔

واضح رہے کہ حسن خیل میں گزشتہ رات  گیس پائپ لائن پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث کے پی کے مختلف شہروں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *