ٹرمپ کا واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم


ٹرمپ کا  واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم

فوٹو: فائل

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  واشنگٹن ڈی سی میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد صدر ٹرمپ نے فور طور پر یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

وزیرجنگ نے کہا کہ اہلکاروں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں گے، اضافی تعیناتی مقصد دارالحکومت میں سکیورٹی کو  مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے 2  اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کردیاگیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ،جائے وقوعہ کے اطراف کے علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیاگیا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *