صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) خان زیب کے مطابق دہشت گردوں نے قاضی تالاب پولیس چیک پوسٹ پر قریبی پہاڑ سے حملہ کیا۔
انہوں نے بتایاکہ پولیس کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوگئے جن میں ہیڈ کانسٹیبل وحید شاہ، سپاہی عبدالصمد اور حکمت شاہ شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود ہے، دہشت گردوں کے جانی نقصان کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔





















Leave a Reply