بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آرڈرآف بحرین (فرسٹ کلاس) کے اعزاز سے نواز دیا


بحرین کے بادشاہ  نے وزیراعظم شہباز شریف کو آرڈرآف بحرین (فرسٹ کلاس) کے اعزاز سے نواز دیا

فوٹو:@GovtofPakistan 

منامہ: وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ  حمد بن عیسیٰ الخلیفہ  سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں برادرممالک کے درمیان مضبوط  اور تاریخی شراکت داری  پرگفتگو ہوئی۔

وزیراعظم شہباز  شریف نے  پرتپاک  استقبال  پر حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ  خیرسگالی کو سراہا۔ وزیراعظم نے امن، رواداری  اور  بقائے باہمی کو فروغ  دینے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔

 بحرین کے بادشاہ  نے  وزیراعظم شہباز شریف کو  آرڈرآف بحرین (فرسٹ کلاس) پیش کیا۔ یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو  پیش کیے جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

بحرین کے بادشاہ  نے وزیراعظم شہباز شریف کو آرڈرآف بحرین (فرسٹ کلاس) کے اعزاز سے نواز دیا

فوٹو: پی آئی ڈی

اس موقع پر حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا کہنا تھا کہ  ہمیں یہ  اعزاز حاصل ہےکہ  قائداعظم محمد علی جناح  نے بحرین کی قانونی نمائندگی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے پاس موجود دستاویزات کےمطابق محمد علی جناح  بحرین کے وکیل رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *