Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 9:08 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پی ٹی آئی قیادت پریشان، حکمت عملی پر نظرثانی کیلئے مجبور

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
  • ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
  • خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
  • امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
  • امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
تازہ ترین

پی ٹی آئی قیادت پریشان، حکمت عملی پر نظرثانی کیلئے مجبور

DAILY MITHAN Nov 26, 2025 0


ضمنی الیکشن میں شکست: پی ٹی آئی قیادت پریشان، حکمت عملی پر نظرثانی کیلئے مجبور

یہ شکست پارٹی میں ایک وارننگ سمجھی جا رہی ہے کہ موجودہ طرز سیاست شاید اب مزید قابل عمل نہیں رہا۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت ہری پور کے ضمنی انتخاب میں ہونے والی مبینہ طور پر ’’مینجڈ‘‘ مگر غیر متوقع شکست پر مایوس ہے، یہ خیبر پختونخوا کا وہ اہم حلقہ ہے جہاں پارٹی کی صوبائی حکومت قائم ہے۔ 

پارٹی ذرائع کے مطابق، اس شکست نے اعلیٰ قیادت میں سنجیدہ غور و فکر کو جنم دیا ہے، اور یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ کیا پارٹی کی طویل عرصے سے جاری محاذ آرائی کی پالیسی کی وجہ سے اس کیلئے سیاسی میدان پھیلنے کی بجائے اب اپنے ہی گڑھ خیبر پختونخوا میں بھی سکڑتا جا رہا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ قیادت اب مذاکرات کی سیاست اختیار کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سینئر رہنما ہری پور کی شکست کا جائزہ لے رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جس سیاسی میدان کو پی ٹی آئی گزشتہ کئی ماہ سے حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی وہ ’’خیبر پختونخوا میں بھی سکڑ رہا ہے،‘‘ حالانکہ صوبے میں پارٹی کی اپنی ہی حکومت ہے۔ 

سابق قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف عمر ایوب خان کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے انتخاب کے نتیجے میں ملنے والی یہ شکست پارٹی میں ایک وارننگ سمجھی جا رہی ہے کہ موجودہ طرز سیاست شاید اب مزید قابل عمل نہیں رہا۔

باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ ضمنی انتخاب کے نتائج کے فوراً بعد پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے گئے جہاں دونوں رہنماؤں نے صورتحال پر مفصل بات چیت کی۔ 

بیرسٹر گوہر کے بقول انہوں نے ’’گزشتہ تین برسوں میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی کے فوائد اور نقصانات‘‘ کا جائزہ لیا۔

 بیرسٹر گوہر نے رابطہ کرنے پر ملاقات کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے اور عمر ایوب نے پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بات کی۔

عمر ایوب کی اہلیہ اس نشست پر امیدوار تھیں۔ پارٹی کے اندرونی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کے وہ بیانات جن میں انہوں نے ہلکے لفظوں میں نئی حکمت عملی کی طرف اشارہ کیا، دراصل اعلیٰ قیادت کی موجودہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ 

ایک ذریعے نے کہا کہ ’’یہ بات واضح ہے کہ مقتدر حلقے اب بھی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘‘ اور اسی احساس نے قیادت کو محاذ آرائی کے انداز پر ازسرنو غور کرنے کی طرف مائل کیا ہے۔ 

بیرسٹر گوہر علی خان کو طویل عرصے سے پی ٹی آئی کی معتدل آواز سمجھا جاتا ہے اور وہ تصادم اور محاذ آرائی کی بجائے مسلسل مذاکرات اور سیاسی عمل کو ترجیح دینے کی بات کرتے رہے ہیں۔ 

شاہ محمود قریشی اور کچھ زیر حراست رہنماؤں نے بھی مذاکرات کے آغاز کا کہا لیکن پارٹی کے اندر موجود محاذ آرائی کے حامیوں نے کبھی اس سمت قدم بڑھنے نہیں دیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہری پور کی شکست نے پارٹی کے اندر معتدل سوچ رکھنے والے حلقے کی رائے کو مزید مضبوط کر دیا ہے اور اب زیادہ رہنما سمجھتے ہیں کہ آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ مذاکرات پر مبنی سیاست ہے۔ 

تاہم حتمی فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان ہی کریں گے جو اب تک معتدل مزاج رہنماؤں کی بجائے محاذ آرائی کے حامیوں کی بات سنتے آئے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ہم نے لمبی جنگ کی تیاری کر رکھی ہے، اپنی 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے، علی لاریجانی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے، اسکے سنگین نتائج ہوں گے: وزیرخارجہ ایران
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کی ایران کیساتھ جنگ میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
چین نے ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
سعودیہ نے ایران پرحملےکیلئےٹرمپ پردباؤ نہیں ڈالا، واشنگٹن میں سعودی سفارتخانےکی امریکی اخبارکی خبرکی تردید
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026