لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

فائل فوٹو، جسٹس شمس محمود مرزا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا اس وقت سنیارٹی میں پانچویں نمبر پر تھے اور انہوں نے 22 مارچ 2014 کو  لاہور ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس شمس محمود مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے جو انہوں نے صدر مملکت کو بھی بھجوادیا ہے۔

جسٹس شمس محمود مرزا لاہور ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے رکن  بھی تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *