افغان سرحد پر جنگ بندی کی ہماری فورسز نگرانی کر رہی ہیں، ابھی نہیں کہہ سکتے جنگ بندی جاری ہےیا نہیں: پاکستان


افغان سرحد پر جنگ بندی کی ہماری فورسز نگرانی کر رہی ہیں، ابھی نہیں کہہ سکتے جنگ بندی جاری ہےیا نہیں: پاکستان

افغان طالبان پشتون قومیت کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، افغانستان سے زیادہ پشتون آبادی پاکستان میں مقیم ہے: ترجمان دفتر خارجہ— فوٹو: وزارت خارجہ

پاکستان نے ایک بار پھر افغانستان سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب میں ترجمان دفتر خارجہ  طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان کےاندر سرگرم دہشتگرد گروہ افغان شہریوں پر مشتمل ہیں، افغان رجیم کو دہشتگردی کے تمام ثبوت فراہم کیے، افغان رجیم اپنی سرزمین دہشتگردی کےلیے استعمال ہونے سے روکے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف کارروائی کریں گے، دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی اور پناہ گاہیں انسانی مسئلہ نہیں، افغان طالبان پشتون قومیت کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، افغانستان سے زیادہ پشتون آبادی پاکستان میں مقیم ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں دہشت گردی کو جائز قرار دینےکے فتوے دیےگئے، پاکستان دہشت گردی کی عفریت کےخاتمےکےلیےپرعزم ہے، افغان طالبان کے اندر ایک لابی باہر سے پیسہ لےکرپاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ہم ایران کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ایران ثالثی پر اہم کردار ادا کر سکتا ہے، روس کی جانب سے بھی کسی کردار کو خوش آمدید کہیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ افغان سرحد پر جنگ بندی کی ہماری فورسز نگرانی کر رہی ہیں، ابھی نہیں کہہ سکتےکہ افغان طالبان کےساتھ جنگ بندی جاری ہے یا نہیں، افغان مہاجرین کی واپسی پر کسی ٹائم لائن کا علم نہیں، افغان مہاجرین کے معاملات تین کیٹیگریز میں دیکھ رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *