اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد 13کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اسلام آباد ہائیکورٹ کےروم نمبر ایک میں بیٹھیں گے جب کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کورٹ روم 2 نمبر میں منتقل ہو جائیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد 13کیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے باعث آئینی عدالت کا جج بننے سے معذرت کرلی ہے۔
واضح رہے کہ 27 ویں ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت قائم کی گئی ہے اور عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے آج صدر آصف زرداری سے اپنے عہدےکا حلف لیا ہے۔























Leave a Reply