پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، وجہ بھی سامنے آگئی


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، وجہ بھی سامنے آگئی

صنعت سے وابستہ ذرائع کے مطابق یہ اضافہ خلیجی خطے میں ڈیزل کی کمی کے باعث متوقع ہے__فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ پندرہ روز کے لیے 9.60 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ 

پیٹرولیم صنعت سے وابستہ ذرائع کے مطابق یہ اضافہ خلیجی خطے میں ڈیزل کی کمی کے باعث متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان زیادہ تر ڈیزل کویت سے درآمد کرتا ہے، تاہم کویت کی ایک ریفائنری میں مرمت کے باعث سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ 

یہ مرمت، جو نومبر کے آغاز میں مکمل ہونی تھی، مزید 15 روز کے لیے بڑھا دی گئی ہے جس سے علاقائی سطح پر ڈیزل کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کویت کی الزور ریفائنری کے تین میں سے دو یونٹس ہی مکمل طور پر فعال ہیں، جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی پیداوار کم ہو گئی ہے اور عالمی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *