قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، 27 ویں آئینی ترمیم منظوری کیلئے پیش کی جائیگی


قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، 27 ویں آئینی ترمیم منظوری کیلئے پیش کی جائیگی

گزشتہ روز حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور کروایا تھا۔ فوٹو فائل

قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہو گا جس کا 11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27ویں آئینی ترمیم کا بل منظوری کے لیے پیش کریں گے جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس بھی قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

آج کے اجلاس میں دو تعلیمی اداروں کے قیام کے حکومتی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور کروایا تھا، بل کی حمایت میں 64 ووٹ پڑے تھے جبکہ مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا تھا۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *