ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر ا کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال داخل کیا گیا ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 89 سالہ بھارتی لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔
متعدد رپورٹس کے مطابق دھرمیندرا کئی دنوں سے علیل ہیں اور آج صبح حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق آج صبح سے اہلِ خانہ کی اسپتال آمد و رفت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، تاہم فی الحال نہ خاندان کی جانب سے اور نہ ہی اسپتال کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دھرمیندرا کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔


























Leave a Reply