بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کےقریب دھماکا، متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کےقریب دھماکا، متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی

فوٹو: بھارتی میڈیا/ اسکرین شاٹ

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کےقریب دھماکا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں دھماکا ہونےکی اطلاعات ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 3 سے 4 گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی جنہیں بجھانے کے لیے گاڑیاں روانہ کردی گئی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *