اداکار فرقان قریشی نے ایک ایوارڈ شو کے دوران تلخ تجربے کی کہانی مداحوں کو سنادی۔
اداکار فرقان قریشی حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔
دوران شو فرقان قریشی نے ایک ایوارڈ شو کے دوران ریڈ کارپٹ پر تضحیک آمیز ذاتی تجربے کی کہانی بھی مداحوں کو سنائی۔
فرقان قریشی نے بتایا کہ ’ایک مرتبہ ٹی وی کے ایوارڈ شو کیلئے مجھے مدعو کیا گیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب مجھے کوئی پروجیکٹ نہیں مل رہا تھا جب میں ایوارڈ شو کیلئے پہنچا تو اپنی کم علمی کی وجہ سے ریڈ کارپٹ مس کردیا، اگرچہ ایک اداکار کیلئے ریڈ کارپٹ اہمیت کا حامل ہوتا ہے لیکن مجھے اس حوالے سے نہیں پتا تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’جب میں نے یہ بات اداکار عثمان خالد بٹ کو بتائی تو انہوں نے مجھے کہا آؤ میں تمہیں ریڈ کارپٹ کی سائیڈ لے چلتا ہوں، جب ہم ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو چونکہ عثمان خالد بٹ زیادہ مشہور اداکار ہیں، فوٹوگرافرز نے ان کو دیکھ کر صرف ان کی تصویریں بنانا شروع کردیں جس پر عثمان خالد نے مداخلت کرتے ہوئے فوٹوگرافر کو خود بتایا کہ میری نہیں فرقان کی تصویریں بنوانی ہیں، اس کے باوجود بھی فوٹوگرافر نے میری 2 تصویریں بناکر مجھے چلتا کیا‘۔


























Leave a Reply