ایرانی میں شدید خشک سالی کے باعث دار الحکومت تہران کے بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں بھی پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد میں پانی کا ذخیرہ 3 فیصد سے بھی نیچے آگیا ہے۔
مشہد شہر میں پانی فراہم کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ مشہد شہر کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ اب 3 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے، مشہد شہر میں پانی کا انتظام کرنا اب ایک ضرورت بن گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا تھا کہ ’اگر بارش نہ ہوئی تو اگلے ماہ تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنی پڑے گی،اگر خشک سالی جاری رہی تو ہم پانی سے محروم ہو جائیں گے اور شہر کو خالی کرانا پڑے گا‘۔
انہوں نے پانی اور توانائی کے وسائل کے بہتر انتظام اور تحفظ کی فوری ضرورت پر زور دیا اور موجودہ صورتحال کو ’انتہائی تشویشناک‘ قرار دیا تھا۔






















Leave a Reply