Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 12:52 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • 7 ججز پر مشتمل آئینی عدالت اور کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ متعارف کرانے پر غور

حالیہ پوسٹس

  • ایپل کا رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
  • امریکا کے پاس کن ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ ہے؟ ٹرمپ نے بتادیا
  • کشیدہ صورتحال، پاکستان سے آج بھی مشرق وسطیٰ کے ممالک کی 116 پروازیں منسوخ
  • بہو ساس سے پوچھ کر آرام کرنے کیوں جائے؟ رابعہ انعم اور صبا فیصل آمنے سامنے آگئیں
  • مشرق وسطیٰ کی جنگ پھیلتی چلی جائیگی، پاکستانی قوم ہوشیار رہے: شیخ رشید
پاکستان

7 ججز پر مشتمل آئینی عدالت اور کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ متعارف کرانے پر غور

DAILY MITHAN Nov 7, 2025 0


27ویں آئینی ترمیم: 7 ججز پر مشتمل آئینی عدالت اور کمانڈر آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ متعارف کرانے پر غور

 آئینی عدالت کے قیام کا سب سے پہلے خیال میثاقِ جمہوریت میں پیش کیا گیا تھا جس پر پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے 2006ء میں دستخط کیے تھے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: حکومت نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 7 ججز ہوں گے، اور اس حوالے سے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملک کے عدالتی ڈھانچے میں اصلاحات کی جانب ایک بڑا قدم ہوگا۔

باخبر ذرائع کے مطابق، آئینی عدالت کے قیام کا سب سے پہلے خیال میثاقِ جمہوریت میں پیش کیا گیا تھا جس پر پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے 2006ء میں دستخط کیے تھے۔ یہ تجویز ایک مرتبہ پھر وسیع تر آئینی اصلاحاتی پیکیج کے حصے کے طور پر بحال کی گئی ہے اور اس پر اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ 

مجوزہ پلان کے مطابق، آئینی عدالت کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68 برس ہوگی، یہ حد سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر سے 3 سال زیادہ ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز 65؍ برس کی عمر کو پہنچ کر ریٹائر ہوتے ہیں۔ توقع ہے کہ جسٹس امین الدین خان آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس ہوں گے۔ 

یہ عدالت سپریم کورٹ میں نہیں لگے گی، اس کی بجائے اس کی جائے وقوع کے حوالے سے دو آپشنز پر بات ہو رہی ہے۔ ایک تجویز ہے کہ یہ عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں ہوگی اور ایسا ہونے کی صورت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کو اپنی پرانی جگہ یعنی سیکٹر G-9 میں منتقل کیا جائے گا۔

دوسرے آپشن کے امکانات زیادہ ہیں جس کے تحت آئینی عدالت فیڈرل شریعت کورٹ کی عمارت میں قائم کی جائے گی۔ اس صورتحال کے پیش نظر وفاقی سروس ٹریبونل (ایف ایس ٹی) کو اسی عمارت کی پہلی منزل پر منتقل کیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے 7 ججوں میں سے 5 کو موجودہ سپریم کورٹ بینچ سے منتخب کیا جائے گا۔ جسٹس امین الدین خان متوقع طور پر نئی عدالت کے سربراہ ہوں گے۔ مزید یہ کہ بعض ہائی کورٹس کے ججز (خصوصاً بلوچستان ہائی کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ سے) کو بھی نئی عدالت میں تقرری کیلئے زیرِ غور لایا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق، مجوزہ آئینی عدالت صرف آئینی معاملات سے نمٹے گی، جس سے سپریم کورٹ کا بوجھ کم ہوگا اور آئینی تنازعات کے تیز تر فیصلے ممکن ہوں گے۔ یہ وہ تصور ہے جو میثاقِ جمہوریت میں طے کیا گیا تھا، لیکن اس پر اب تک عمل نہیں ہو سکا تھا۔

دریں اثناء ذرائع نے بتایا ہے کہ اہم دفاعی اصلاحات کے حصے کے طور پر، “کمانڈر آف ڈیفنس فورسز” کا عہدہ متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یہ نیا عہدہ آرٹیکل 243 میں مجوزہ ترمیم کے تحت زیرِ غور ہے، جس کا مقصد تینوں مسلح افواج کے مابین زیادہ ہم آہنگی اور متحدہ کمانڈ کو یقینی بنانا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ اقدام حالیہ پاک بھارت جنگی منظرناموں سے حاصل کیے گئے اسباق اور جدید جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت سے متاثر ہے، جو مربوط آپریشنل ردعمل کا تقاضا کرتی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
پولیس اسٹیشن اور چوکی پردستی بم حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سکیورٹی ہائی الرٹ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغانستان بھارت کی پراکسی بن کر خطے کے امن کو غیرمستحکم کررہا ہے: ایاز صادق
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغان طالبان ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے: گورنر سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
پاک فضائیہ کے افغانستان پر حملے شروع ، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
رمضان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں: سرکاری ذرائع
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کیخلاف قرار داد منظور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
پاکستان کا سفارتکاری سے روس یوکرین جنگ کا پُر امن حل نکالنے پر زور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پاکستان کا کمزور پاور ٹرانسمیشن نظام صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر رہا ہے، نیپرا کا انتباہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے اسپتال لایا گیا، پمز
DAILY MITHAN Feb 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026