سلمان اکرم کا بیان سن کر حیران ہوں کیسے کوئی شخص اس قدر جھوٹ بول سکتا ہے؟ عمران اسماعیل


سلمان اکرم کا بیان سن کر حیران ہوں کیسے کوئی شخص اس قدر جھوٹ بول سکتا ہے؟ عمران اسماعیل

 مئی کو عمران اسماعیل نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الزامات وہ لوگ لگارہے ہیں جو خود 2 منٹ کے لیے جیل نہیں گئے__فوٹو: فائل

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا بیان سن کر حیران ہوں کہ کیسے کوئی شخص اس قدر جھوٹ بول سکتا ہے؟

جیو نیوز کے پروگرام پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم شاہ محمودقریشی سے یہ کہنے گئے ہوں کہ آپ بانی پی ٹی آئی کی جگہ لے لیں۔

عمران اسماعیل نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الزامات وہ لوگ لگارہے ہیں جو خود 2 منٹ کے لیے بھی جیل نہیں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  شیخ وقاص اکرم خود تو سارا وقت خیبر پختونخوا ہاؤس میں چھپے بیٹھے رہے اور دوسروں کے بچوں کو ڈی چوک جا کر گولیاں کھانے کا کہتے رہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *