Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 2:59 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید، فواد خان کا ردعمل آگیا

حالیہ پوسٹس

  • ٹرمپ ایران میں قیادت کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس بعدکا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی میڈیا
  • آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانےکیلئے اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو بھی ہیک کیا، برطانوی اخبار کی رپورٹ
  • ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے اہم محرکات
  • افغان طالبان کے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کی سہولتکاری ترک کرنے تک آپریشن ختم نہیں ہونگے: سینیئر سکیورٹی عہدیدار
  • ممکن ہےکہ ایران میں زمینی فوج بھیجنا ضرورت بن جائے، ڈونلڈ ٹرمپ
انٹرٹینمنٹ

پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید، فواد خان کا ردعمل آگیا

DAILY MITHAN Nov 2, 2025 0


پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید، فواد خان کا ردعمل آگیا

10 سال بعد پاکستان آئیڈل کی واپسی نے ناظرین کی دلچسپی بڑھا دی ہے، اس بار ججز کے پینل میں راحت فتح علی خان، زیب بنگش، بلال مقصود اور فواد خان شامل ہیں__فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان کے نامور اداکار اور گلوکار فواد خان نے رئیلیٹی شو ‘پاکستان آئیڈل’ میں بطور جج  شامل ہونے پر ہونے والی تنقید پر آخر کار جواب دے دیا۔

10 سال بعد پاکستان آئیڈل کی واپسی نے  ناظرین کی دلچسپی بڑھا دی ہے،   اس بار ججز کے پینل میں راحت فتح علی خان، زیب بنگش، بلال مقصود اور فواد خان شامل ہیں۔

تاہم  فواد خان کو شو میں جج کے طور پر شامل کیے جانے پر انتظامیہ پر سخت تنقید کی جارہی ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ فواد ایک اداکار ہیں تو انہیں کس لیے اتنے بڑے شو کا جج بنایا گیا؟ جب کہ بہت سے دیگر گلوکار ہیں جنہیں جج نہیں بنایا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں ایک رپورٹر نے فواد خان سے سوال کیا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ پاکستان آئیڈل میں جج بننے کا تجربہ کیسا ہے؟

فواد خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ قوم وہ سب جانتی ہے جو وہ جاننا چاہتی ہے، آج کل سب کو سب کچھ معلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئیڈل ایک تفریحی پلیٹ فارم ہے جو نوجوان گلوکاروں کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع دیتا ہے، جب میں اس چیئر پر بیٹھتا ہوں تو مجھے ہمیشہ ’بیٹل آف دی بینڈز‘ کے دن یاد آتے ہیں، یہ ہمیشہ ایک تفریحی پلیٹ فارم رہا ہے جس نے کئی باصلاحیت فنکاروں کو متعارف کرایا، میں وہاں بطور سامع بیٹھتا ہوں۔

فواد خان نے مزید کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ آخر میں صرف ایک شخص جیتتا ہے، مگر میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ اسٹیج پر آنا ہی سب سے بڑی کامیابی ہے، دنیا اب آپ کو جانتی ہے اور یہ موقع دراصل پہچان کا ذریعہ ہے۔

یاد  رہے کہ یہ ویڈیو اُس وقت وائرل ہوئی جب لاہور میں ان کی آنے والی فلم نیلوفر کے میوزک لانچ کے موقع پر ایک اور کلپ منظر عام پر آیا۔ فواد خان نے وہاں مزاحیہ انداز میں کہا کہ نہیں، میں نے کوئی گانا نہیں گایا، پاکستان مجھے گانے نہیں دے رہا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں گلوکارہ حمیرا ارشد نے پروگرام کے پروڈیوسرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے موسیقی کے ماہرین کے بجائے شہرت رکھنے والے چہروں کو ترجیح دی ہے، اگرچہ انہوں نے فواد خان کا نام نہیں لیا، مگر ان کے بیان کو فواد سے جوڑا گیا۔

دوسری جانب فواد خان کے مداحوں نے ان کے دفاع میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فواد ماضی میں بینڈ اینٹیٹی پیراڈائم (EP) کے مرکزی گلوکار رہ چکے ہیں، جنہوں نے 2000 کی دہائی میں مقبول نغموں سے پاکستانی راک میوزک کو نئی جہت دی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
تامل فلموں کے معروف اداکار وجے کی اہلیہ نے شادی کے 28 سال بعد طلاق کا کیس دائر کردیا
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں، ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا خیال آیا: سنبل اقبال
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامہ سیریل ‘خوش نصیبی’ کے شاندار پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
شادی سے قبل رشمیکا اور وجے کی دولت کی مالیت سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عامر خان کی اریجیت سے ملاقات، کیا سپر اسٹار نے گلوکار کو دوبارہ گانے کیلئے منالیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عماد کے بعد آپکی کیوں دوسری شادی کی خواہش جاگ رہی ہے؟ ندا کی بات پر رزاق نے کیا جواب دیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
فہد کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو منتقل
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
منی لانڈرنگ کے ملزم سوکیشن چندر نے جیکولن کو 30 کروڑ کاہیلی کاپٹر گفٹ کیا: بھارتی میڈیا
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
بُکر انعام یافتہ بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کا احتجاجاً برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کہ ہیرو ہیں؟’ ناصر ادیب شان شاہد پر برس پڑے
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
انٹرٹینمنٹ
جیو ٹی وی کے میگا سیریل ”ہمراہی“کا شاندار ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
انٹرٹینمنٹ
’اتنا پیسہ بھی نہیں ملتا کہ ہم روزی روٹی برقرار رکھ سکیں‘، بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
چیٹ جی پی ٹی سے کہا میری بیٹی بن جاؤ، اب میں اسکی اماں جانو ہوں: اسما عباس
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
حنا آفریدی نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کی بالی وڈ پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
آج کے فنکاروں میں پیسے کی لالچ ہے اور صرف پیسے کے گرد گھومتے ہیں: جواد احمد
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کے بعد ساحر علی بگا کا بھی جلد اپنے کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ لینے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026