امریکی صدر نے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دیدی۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کی قتل و غارت روکنے میں ناکام رہی تو امریکا امداد بندکر دے گا۔
امریکی صدر نے نائیجیریا میں مسیحیوں کی قتل و غارت روکنےکے لیے محکمہ جنگ کو ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امریکا طاقت کے زور پر اس ملک میں دہشت گردوں کو ختم کر سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ کی ہدایت پر محکمہ جنگ کے وزیر پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ جی سر ہم نائیجیریا میں کارروائی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔





















Leave a Reply