ممبئی میں ہسپانوی گلوکار کا کنسرٹ، جیب کتروں نے 70 سے زائد موبائل فونز چرالیے


ممبئی میں ہسپانوی گلوکار کا کنسرٹ، جیب کتروں نے 70 سے زائد موبائل فونز چرالیے

بالی وڈ اداکاروں سمیت اہم شخصیات بھی کنسرٹ میں موجود تھیں— فوٹو:فائل

عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی پاپ گلوکار اینریک ایگلیسیاس کے بھارتی شہر ممبئی میں ہونے والے کنسرٹ سے 73 موبائل فون چوری ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں اینریک ایگلیسیاس کا کنسرٹ ہوا جس میں 25 ہزار افراد نے شرکت کی۔

ہسپانوی گلوکار کے کنسرٹ کا کم سے کم ٹکٹ بھی 7 ہزار بھارتی روپے تھا۔

رپورٹس کے مطابق کنسرٹ کے دوران چوروں نے  73 موبائل فون چوری کرلیے جن کی مجموعی مالیت 24 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

بھارتی میڈیا نے بتایاکہ ممبئی کے مقامی تھانے میں موبائل فونز چوری کی 7 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکاروں سمیت اہم شخصیات بھی کنسرٹ میں موجود تھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *