ساتھی اداکار نے ستیش شاہ کی موت کی اصل وجہ بتا دی


ساتھی اداکار  نے ستیش شاہ کی موت  کی اصل وجہ بتا دی

فوٹو: فائل 

ممبئی: بھارتی اداکار  راجیش کمار نے  ساتھی اداکار ستیش شاہ کی موت کی اصل وجہ بتا دی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی اداکار ستیش شاہ 26 اکتوبر کو 74 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے، جس پر بھارتی شوبز انڈسٹری اور ان کے مداح گہرے صدمے میں ہیں۔ 

ابتدائی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ستیش شاہ کا انتقال گردے فیل ہونے کے باعث ہوا، تاہم ڈرامہ سیریل ‘سارابھائی vs سارا بھائی’ کے ساتھی اداکار  راجیش کمار نے اس کی تردید کر دی اور موت کی اصل وجہ بتا دی ۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجیش کمار نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے ہمارے لیے بہت جذباتی رہے،  میں صرف ایک بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ ستیش جی کا انتقال گردے فیل ہونے کے باعث نہیں ہوا۔ ہاں، انہیں گردوں کا مسئلہ ضرور تھا لیکن وہ کنٹرول میں تھا۔  موت کی اصل وجہ اچانک ہارٹ اٹیک تھا۔

راجیش کے مطابق ستیش شاہ اپنے گھر میں دوپہر کے کھانے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار نے فلمی کیرئیر کا آغاز1970 میں کیا اور کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے 1983 میں ریلیز ہونے والی فلم جانے بھی دو یارو سے شہرت کمائی اور پھر کئی کردار ان کی پہچان بن گئے۔

ستیش شاہ نے ان چند اداکاروں میں بھی شامل ہیں جنہوں نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سمیت تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے چھوٹی اسکرین پر بھی قسمت آزمائی کی اور وہاں بھی ہٹ ڈرامے دیے۔ انہوں نے ڈرامہ سیریل ’یہ جو ہے زندگی‘کی 55 اقساط میں 55 مختلف کردار ادا کیے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *