مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان


مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر میں  تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کی۔—فوٹو:اسکرین گریب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں  تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے ایوان صدر کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

ن لیگ کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں،ن لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی۔موجودہ مدت پوری ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے۔

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں آزاد کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں تحریک عدم اعتماد پر اتفاق ہوا ہے، مسلم لیگ ن حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، اپوزیشن میں بیٹھے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں اکثریت حاصل ہوئی تو وہ حکومت بنائے گی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ موجودہ آزاد کشمیر کی حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن گئی۔

قمرزمان کائرہ نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کا فیصلہ ہےکہ یہ آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے، آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام لانا ہے،مسائل کا حل نکالنا ہے۔

قمرزمان کائرہ  نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ ن اور انہوں نے پیپلزپارٹی کے فیصلے کو مانا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *