سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی، 8 خوارج ہلاک


سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کارروائی، 8 خوارج ہلاک

لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں 4 دہشتگرد شدید زخمی بھی ہوئے: سکیورٹی ذرائع۔ فوٹو فائل

سکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خوارج کے خلاف کارروائی میں 8 خوارج ہلاک کر دیے گئے جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 اکتوبر کو لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، کارروائی میں خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا اور 8 خوارج مارے گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے اور امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹانک میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے بھارتی سرپرستی یافتہ 8 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *