
بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کی پہلی تصویر منظر عام پر آگئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ سال ستمبر میں دپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی اور انہوں نے نومولود کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا تھا۔
پیدائش کے بعد ایک سال تک جوڑے کی جانب سے بیٹی کا چہرہ دنیا سے چھپایا گیا تھا تاہم اب دیوالی کے موقع پر دپیکا اور رنویر کی جانب سے بیٹی کی پہلی تصویر جاری کی گئی ہے۔
دپیکا نے انسٹاگرام پر رنویر کے ہمراہ بیٹی دعا کی تصاویر پوسٹ کیں۔جس میں ماں اور بیٹی نے ایک ہی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
تصاویر میں دعا کو مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دپیکا کی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور فلم انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کی بیٹی کیلئے پیار بھرے پیغامات لکھے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ دپیکا اور رنویر 2018 میں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
Leave a Reply