Skip to content
  • Friday, 23 January 2026
  • 5:26 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستانی راک بینڈ ‘خودغرض’ کا بھارتی گلوکار کو خراج تحسین، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل

حالیہ پوسٹس

  • ‘آپ کے قانون کی خلاف ورزی کروں گا، 18سال سے کم عمر جوانوں کی شادیاں کراؤں گا’: فضل الرحمان
  • ایلون مسک کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ناقابل یقین پیشگوئی
  • آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
  • سندھ حکومت کا اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ
  • فراڈ سے متعلق خبروں پر پاکستانی کھلاڑیوں کا مؤقف سامنے آگیا
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی راک بینڈ ‘خودغرض’ کا بھارتی گلوکار کو خراج تحسین، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل

DAILY MITHAN Oct 8, 2025 0


پاکستانی راک بینڈ خودغرض کا بھارتی گلوکار کو خراج تحسین، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل

بینڈ خودغرض کی جانب سے زوبن گارک کا مقبول ترین گانا ’یا علی‘ پرفارم کیا گیا—فوٹو: اسکرین گریب

کراچی: کہا جاتا ہے کہ موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی البتہ سُروں کے ذریعے دلوں کو جوڑا جاسکتا ہے ، ایسا ہی کچھ پاکستانی بینڈ خود غرض کے کراچی میں منعقد ہونے والے حالیہ کنسرٹ میں  ہوا۔ 

راک بینڈ ’خودغرض‘ اپنے منفرد انداز کی وجہ سے نوجوانوں میں خاصہ مقبول ہے لیکن کراچی میں ہونے والا کنسرٹ خودغرض کے لیے بھی ایک منفرد تجربہ ثابت ہوا۔ اس کی وجہ آنجہانی بھارتی گلوگار زوبن گارگ کو پیش کیا جانے والا ٹربیوٹ تھا۔

خودغرض کی جانب سے زوبن گارک کا مقبول ترین گانا ’یا علی‘ پرفارم کیا گیا۔ 

یہ گانا 2006 میں بالی وڈ کی فلم گینگسٹر کے لیے زوبن نے گایا تھا اور پاکستان بھارت دونوں ممالک میں خاصہ مقبول تھا۔ اس فلم کے ڈائریکٹر انوراگ باسو تھے جبکہ کاسٹ میں کنگنا رناوت، عمران ہاشمی، شائنی اہوجہ سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

بینڈ کی جانب سے جب زوبن کے گانے پر پرفارمنس پش کی گئی تو سامعین خوشی سے جھوم اٹھے۔

کنسرٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور بھارتی میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی خبر کی صورت میں شائع کی گئیں۔

اس ٹربیوٹ کو کیوں پیش کیا گیا ؟

جیو ڈیجیٹل سے گفتگو میں خود غرض کے ووکلسٹ فرخ صدیقی نے بتا کہ ان کا بینڈ اس سے پہلے بھی زوبن کے گانوں پر پرفارم کرچکا ہے البتہ ان کے دنیا سے چلے جانے کا غم میوزک سے محبت رکھنے والے ہر شخص کو ہے، اس لیے کنسرٹ میں زوبن کو خراچ تحسین پیش کیا اور کراچی والوں نے جس طرح ساتھ دیا وہ قابل تعریف ہے ۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست اسام سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ گلوکار زوبن گارک گزشتہ دنوں سنگاپور میں پرفارم کرنے کے لیے گئے تھے جو ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا۔ 

بھاری میڈیا کی جانب سے 19 ستمبر کو زوبن کی موت کی تصدیق کی گئی جس کی وجہ تیراکی بتائی گئی تھی۔ان کی موت کی خبر نے دنیا بھر میں ان کے فینز کو غمگین کردیا ۔

زوبن نے 30 سے زائد زبانوں میں گیت گائے، ان کے گانوں میں اسامی ثقافت اور میوزک کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد سے دونوں ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، حال ہی میں فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ اور ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ بھی خاصی دشواری اٹھانے کے باوجود بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں ریلیز کی گئیں تھیں ۔

ایشیا کپ میں بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کی سرد مہری، ٹرافی نہ لینے کے ڈرامے اور کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے کے قصے بھی اب دونوں ملکوں کی تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔

ایسے میں محبت کا پیغام پہنچانے کا دوسرا راستہ کیا ہے؟

پاکستانی بینڈ خودغرض کے منیجر ارسلان علی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ اور میوزک دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اپنا کردار ادا کرتے آئے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایشیا کپ میں باہمی تعلقات کے بجائے فاصلے بڑھتے دکھائی دیے اس لیے ہم نے سوچا کیوں نہ میوزک سے دلوں کو نرم کیا جائے‘۔

پاکستانی بینڈ کی جانب سے زوبن گارک کو پیش کیے جانے والے ٹربیوٹ کو سوشل میڈیا صارفین ایک مثبت قدم تصور کررہے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
’ترقی سے سب کو فائدہ پہنچے گا‘، صبا قمر وزیراعلیٰ پنجاب کی کاموں کی معترف
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
انٹرٹینمنٹ
اداکار راشد محمود شدید علیل، مداحوں سے صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کردی
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
انٹرٹینمنٹ
کیا عام پاکستانی بھارت سے آن لائن شاپنگ کرسکتا ہے؟ خالد انعم کا سوال
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
انٹرٹینمنٹ
’یہ محض ایک حادثہ ہے یا بے حسی‘؟ شوبز ستارے بھی سانحہ گل پلازہ پر بول پڑے
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘یہ کون ہیں؟’ فضیلہ قاضی کا فہد مصطفیٰ سے متعلق سوال پر ردعمل
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘فلم انڈسٹری میں طاقت کا توازن بدل چکا، غیرتخلیقی افراد فیصلہ ساز ہوگئے ‘، اے آر رحمان
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی سین کرنا تھا جس میں بڑی مشکل پیش آئی: اداکار ایوب کھوسو
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
انٹرٹینمنٹ
’ماہانہ 5 لاکھ اور بزنس کلاس میں سفر‘، اداکارہ حنا آفریدی کی شوہر سے ڈیمانڈ کی دلچسپ ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
18سالہ شادی ختم ہونے کے بعد بھارتی اداکار دھنوش کی ساتھی اداکارہ سے شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں
DAILY MITHAN Jan 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
اداکارہ ریما نے نعیمہ بٹ کو بال نہ کٹوانے کا مشورہ دیدیا
DAILY MITHAN Jan 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘کسی کا گھر اجڑ جائے تو یہ خوشی کی بات نہیں’، بشریٰ انصاری کے بیان پر جاوید شیخ کا سخت ردعمل
DAILY MITHAN Jan 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
کیس نمبر 9 میں میرا کریکٹر منفی ضرور تھا مگر بہت جاندار تھا: فیصل قریشی
DAILY MITHAN Jan 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
بھارتی گلوکار کی سنگاپور میں موت کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 15, 2026
انٹرٹینمنٹ
فضا علی کا سابق شوہر کی دوسری شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار، بیٹی کی ویڈیو شیئر کردی
DAILY MITHAN Jan 15, 2026
انٹرٹینمنٹ
کیس نمبر 9 کی اسکرپٹ پڑھ کر حیران رہ گیا کہ ایک صحافی اتنا زبردست اسکرپٹ لکھ سکتا ہے، اداکار گوہر رشید
DAILY MITHAN Jan 15, 2026
انٹرٹینمنٹ
دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ اپنے نام کرنیوالی اداکارہ جسکا نام بھی بیشتر افراد کو معلوم نہیں
DAILY MITHAN Jan 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
لاہور میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کو ٹریفک سگنل پر لوٹ لیا گیا، چور قیمتی موبائل لے اُڑے
DAILY MITHAN Jan 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
ارچنا پورن میں نایاب بیماری کی تشخیص، مرض سے متعلق ڈاکٹروں کا حیران کن انکشاف
DAILY MITHAN Jan 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
حسن رحیم کے مداح نے گلوکار سے اپنے گنجے سر پر آٹو گراف لے لیا
DAILY MITHAN Jan 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
آج کل نوجوانوں میں سیکھنے کی جستجو نہیں، سب خود کو عقلِ قل سمجھتے ہیں: صبا فیصل
DAILY MITHAN Jan 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سندھ حکومت کا اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026