کوئٹہ خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے میت منتقلی کیلئے رقم لینےکا انکشاف


کوئٹہ خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے میت منتقلی کیلئے رقم لینےکا انکشاف

فائل فوٹو

کوئٹہ خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے میت منتقلی کےلیے رقم مانگے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کوئٹہ خودکش دھماکے میں شہید محمد نور کے بیٹے نے بتایا کہ اس کے والد اور  بھائی دھماکے میں شہید ہوئے تو میتوں کے 35 ہزار طلب کیےگئے اور  20 ہزار روپے دے کر میتیں وصول کیں۔ 

 لواحقین سے میتوں کے پیسے لینے والے فلاحی ادارکے اہلکار رضاکار محمدعارف نے کہا کہ حکومت نے شہید افراد کی میتوں کے لیے صرف 5 تابوت دیے تھے، باقی میتوں کےلیے تابوت خود خریدے۔

ریسکو اہلکار کا کہنا ہے کہ شہیدوں کے ورثا سے وہی پیسے لیےجو تابوت اورکفن وغیرہ پر خرچ کیے۔ 

واضح رہے کہ 30 ستمبر کو  کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب خودکش حملے میں 11 افراد شہید ہوئے تھے جن میں مشرقی بائی پاس کے رہائشی نور محمد اور ان کا 22 سالہ بیٹا بھی شامل تھے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *