فیڈرل بورڈ نے نیا گریڈنگ فارمولا نافذکر دیا


فیڈرل بورڈ نے نیا گریڈنگ فارمولا نافذکر دیا

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ (فیڈرل بورڈ)  نے نیا گریڈنگ فارمولا نافذ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیا گریڈنگ سسٹم 2026 سے میٹرک  اور انٹر کے فرسٹ ایئر کے امتحانات سے نافذ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات میں  96 سے 100 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو A++ گریڈ ملے گا۔ 91 سے 95 فیصد نمبر  پر A+ گریڈ دیا جائےگا۔ 86  سے 90 فیصد نمبر لینے والوں کے لیے A گریڈ مقررکیا گیا ہے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق  81 سے 85 فیصدکے لیے B++ اور 76 سے 80 فیصد کے لیے B+ گریڈ مقررکیا گیا ہے۔ 71 سے 75 فیصد نمبر پر B گریڈ قرار دیا گیا ہے۔ 61 سے 70 فیصد کے لیے C+ اور 51 سے 60 فیصد کے لیے C گریڈ ہوگا۔

اس کے علاوہ 40 سے 50 فیصد نمبر پر D گریڈ (Emerging) دیا جائےگا۔ 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو “Ungraded” قرار دیا جائےگا۔ ناکام طلبہ دوبارہ امتحان دینے کے اہل ہوں گے اگر وہ دیگر شرائط پوری کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *