Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 7:09 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • نئے اپوزیشن لیڈرز کا تقرر، عمران خان کی اچانک ہدایت پر پارٹی میں حیرت، سوالات کھڑے ہوگئے

حالیہ پوسٹس

  • ہر عمر میں جسمانی طور پر فٹ رہنا چاہتے ہیں؟ تو 2 منٹ کی اس آسان ورزش کو عادت بنالیں
  • اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
  • امریکا میں بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی سرمایہ کاری سے نئی آئل ریفائنری قائم کی جارہی ہے: ٹرمپ
  • 19 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت شوال کے چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی: سپارکو
  • نیند کے دوران رال بہنا کسی سنگین بیماری کی علامت تو نہیں؟
تازہ ترین

نئے اپوزیشن لیڈرز کا تقرر، عمران خان کی اچانک ہدایت پر پارٹی میں حیرت، سوالات کھڑے ہوگئے

DAILY MITHAN Oct 7, 2025 0


نئے اپوزیشن لیڈرز کا تقرر، عمران خان کی اچانک ہدایت پر پارٹی میں حیرت، سوالات کھڑے ہوگئے

پارٹی کو امید تھی کہ عدالتوں سے عمر ایوب خان اور شبلی فراز کی نااہلی کے مقدمات میں جلد ریلیف مل جائے گا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اندر اس وقت حیرت کی لہر دوڑ گئی جب جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان نے اچانک قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے قائدِ حزبِ اختلاف کے تقرر کی ہدایت جاری کر دی۔

حالانکہ پارٹی کو امید تھی کہ عدالتوں سے عمر ایوب خان اور شبلی فراز کی نااہلی کے مقدمات میں جلد ریلیف مل جائے گا۔

عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے جاری اس اچانک ہدایت میں محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور علامہ عباس ناصر کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس نے پی ٹی آئی کے اندر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ ایسی کیا جلدی تھی جب پارٹی کی اکثریت سمجھتی تھی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنا ایک مؤثر راستہ ہے۔

الیکشن کمیشن نے مئی 9 کے مقدمات میں سزا کے بعد عمر ایوب اور شبلی فراز کو ان کی نشستوں سے ڈی سیٹ کر دیا تھا، پارٹی کی قانونی ٹیم نے یہ فیصلہ عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے اور سینئر رہنماؤں کے مطابق انہیں “مثبت فیصلے” کی امید تھی۔

پارٹی کے بیشتر اراکین اسمبلی کا ماننا تھا کہ اگر عدالت نے ای سی پی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تو ایوب اور فراز خود بخود اپنے عہدوں پر بحال ہو جائیں گے، اس لیے نئے تقرر کی ضرورت نہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے کچھ ہفتے پہلے جیل میں عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ نئے قائدِ حزبِ اختلاف کے تقرر کو قانونی عمل مکمل ہونے تک مؤخر کردیں، اس وقت عمران خان نے خاموشی اختیار کی جس سے یہ تاثر ملا کہ وہ اس تجویز سے متفق ہیں۔

تاہم کئی ہفتوں کی خاموشی کے بعد عمران خان نے اب دوبارہ اپنا اصل فیصلہ دہرایا اور پارٹی کو ہدایت دی کہ فوری طور پر نئے تقرر کیے جائیں — جس نے رہنماؤں کو حیران کر دیا۔

عمران خان کی اس اچانک جلدی کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں تاہم بعض پارٹی رہنماؤں اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیادت کو خدشہ ہے کہ تاخیر سے پارٹی کو سیاسی نقصان ہوسکتا ہے جبکہ اچکزئی اور علامہ عباس ناصر ایک مؤثر اپوزیشن اتحاد کی تشکیل میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

ایک اور تجزیہ یہ ہے کہ عمران خان یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اپنی پارلیمانی حکمتِ عملی کو عدالتی غیر یقینی صورتحال کی نذر نہیں کرے گی۔ 

ایک ذرائع نے کہا نئے تقرر کر کے خان یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ پارٹی عدالتی نتائج سے قطع نظر اپنی سیاسی چالیں جاری رکھے گی، اس کے باوجود یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی صفوں میں بے چینی اور اختلافِ رائے کا باعث بن گیا ہے، جہاں کئی رہنما اسے قبل از وقت اور غیر ضروری سمجھتے ہیں، خاص طور پر اگر عدالت جلد ہی پارٹی کے حق میں فیصلہ دے دیتی ہے۔

’’ہمیں امید تھی کہ ای سی پی کا فیصلہ کسی بھی وقت کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے‘‘، ایک سینئر رہنما نے کہا۔’’ تو پھر اندرونی اختلاف اور الجھن پیدا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟‘‘پارٹی کے بانی چیئرمین بخوبی جانتے ہیں کہ دونوں ایوانوں میں غیر پی ٹی آئی ارکان کو قائدِ حزبِ اختلاف بنانے پر پارٹی کے اندر تحفظات موجود ہیں۔

تاہم عمران خان کی ہدایت کے پیشِ نظر پارلیمانی پارٹی غالباً ان کی خواہش کے مطابق عمل کرے گی — اگرچہ اندرونی اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ہر عمر میں جسمانی طور پر فٹ رہنا چاہتے ہیں؟ تو 2 منٹ کی اس آسان ورزش کو عادت بنالیں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
امریکا میں بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی سرمایہ کاری سے نئی آئل ریفائنری قائم کی جارہی ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
19 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت شوال کے چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی: سپارکو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
نیند کے دوران رال بہنا کسی سنگین بیماری کی علامت تو نہیں؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
’والدہ نے کہا تھا اچھے دن آئینگے‘، قومی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنیوالے معاذ صداقت آبدیدہ ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں پی ٹی آئی کو امریکی قونصل خانے پر حملے سے جوڑنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیندوے کے حملے میں ایک شخص ہلاک
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شاپنگ سے واپسی پر خواتین کیساتھ ڈکیتی کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
این سی سی آئی کا ڈیفنس میں چھاپہ، اسکیمنگ کال سینٹر پکڑا گیا، 4 افراد زیر حراست
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل نے پاکستان میں نیا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرادیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
لندن میں القدس مارچ پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وائٹ بال سیریز ملتوی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کا ڈیبیو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایرانی صدر کی شہباز شریف سے گفتگو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سوراب بیدی نے ملائیکا اروڑا سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026