58 سالہ ارباز خان دوسری بار والد بن گئے


58 سالہ ارباز خان دوسری بار والد بن گئے

ارباز خان نے دسمبر 2023 میں میک اپ آرٹسٹ شورا سے شادی کی تھی اور اس شادی میں خان فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی— فوٹو:فائل

بالی وڈ کے 57 سالہ پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان اور  میک اپ آرٹسٹ شورا کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

ارباز خان نے دسمبر 2023 میں میک اپ آرٹسٹ شورا سے شادی کی تھی اور اس شادی میں خان فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق جوڑے کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے تاہم خان فیملی میں سے کسی نے تصدیق نہیں کی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ارباز خان کے ہاں بیٹی کی ولادت آج ممبئی کے مقامی اسپتال میں ہوئی اور فیملی کے افراد بھی بڑی تعداد میں اسپتال پہنچے۔

بیٹی کی پیدائش کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ 

خیال رہے کہ ارباز خان کی یہ دوسری شادی ہے، پہلی شادی معروف رقاصہ ملائیکہ اروڑہ سے ہوئی تھی اور یہ شادی 20 سال بعد 2019 میں ختم ہوئی۔

دونوں کا ایک 22 سالہ بیٹا ارہان خان ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *