Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 3:04 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بھارت کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے: سکیورٹی ذرائع

حالیہ پوسٹس

  • لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
  • تیندوے کے حملے میں ایک شخص ہلاک
  • شاپنگ سے واپسی پر خواتین کیساتھ ڈکیتی کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آگئی
  • این سی سی آئی کا ڈیفنس میں چھاپہ، اسکیمنگ کال سینٹر پکڑا گیا، 4 افراد زیر حراست
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا
تازہ ترین

بھارت کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے: سکیورٹی ذرائع

DAILY MITHAN Oct 4, 2025 0


بھارت کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے: سکیورٹی ذرائع

فوٹو: فائل

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں کے سوا کچھ نہیں ہیں، مسلح افواج اپنے ملک کے دفاع کے لیے پوری طرح ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے، اب آپریشن سندور جیسا کام کرنے کی کوشش کی توسارے شکوے دور کردیں گے، ہم جانتے ہیں بھارت کو کس طرح ہینڈل کرنا ہے، پہلے سے زیادہ بہتر علاج کیا جائے گا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق راج ناتھ سنگھ کریڈیبل نہیں، اس کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے، معرکہ حق کے بعد بھارت نے اپنے دفاعی اخراجات بڑھا دیے ہیں،  بھارت کون سا اسلحہ خرید رہا ہے اس کے بارے میں پاکستان کو اطلاع ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی فکر، کوئی تشویش نہیں، ہم ہر وقت جواب دینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے، آزاد کشمیر کا معاملہ یہاں تک نہیں پہنچنا چاہیے تھا، کشمیری بھائی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیر پر پاکستان کا مؤقف بڑا واضح اور اٹل ہے، اسرائیل سے متعلق پاکستان کا مؤقف تبدیل نہیں ہو سکتا، غزہ میں ظلم و بربریت اور نسل کشی فوری طور پر روکی جائے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ معاہدہ معاشی اور اسٹریٹیجک بھی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پسنی پورٹ اور دیگر منصوبوں کے لیے پروپوزل آئے ہیں، پاکستان نے اپنا فائدہ دیکھنا ہے، موجودہ صدی معدنیات کی صدی ہے، عالمی کمپنیاں پاکستان میں دھات اور منرلز کی دریافت میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں اسمگلنگ پر قابو پایا گیا ہے اور  لیگل طریقے سے ڈیزل امپورٹ ہوکر آرہا ہے جو بڑی کامیابی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، دہشت گروں کا قلع قمع کیا جا رہا ہے، کسی بھی دہشت گردکے ساتھ ریاست مذاکرات نہیں کرے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، افغان حکومت کو متعدد بار دہشت گردوں کی نشان دہی کر چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نیشنل ایکشن پلان کے تحت فرائض سرانجام دے رہی ہیں، اس سال 15ستمبر تک 1422 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، سکیورٹی فوسز 57 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر چکی ہیں، آپریشنز میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 118 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنرل فیض حمیدکے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے، کورٹ مارشل کے دوران تمام قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے، یہ لمبا پراسس ہوتا ہے اور کیس میں ڈیفنڈنٹ کو تمام لیگل رائٹس دیے جاتے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فوج کا کسی سیاسی جماعت سے رابطہ تھا نہ ہے، فوج کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ رابطہ نہیں کرنا چاہتی، مذاکرات سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوتے ہیں اور وہیں ہونے چاہئیں۔ 

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیندوے کے حملے میں ایک شخص ہلاک
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شاپنگ سے واپسی پر خواتین کیساتھ ڈکیتی کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
این سی سی آئی کا ڈیفنس میں چھاپہ، اسکیمنگ کال سینٹر پکڑا گیا، 4 افراد زیر حراست
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل نے پاکستان میں نیا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرادیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
لندن میں القدس مارچ پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وائٹ بال سیریز ملتوی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کا ڈیبیو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایرانی صدر کی شہباز شریف سے گفتگو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سوراب بیدی نے ملائیکا اروڑا سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اعتکاف کے دوران سگریٹ نوشی کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیزبارش اور لینڈسلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم اپرکوہستان سے متعدد مقامات پر بند
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے پر بی سی سی آئی کی ویڈیو جاری، کھلاڑیوں سے زیادہ جے شاہ نمایاں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ کا انجام کیا ہوگا؟ 5 ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کیا عید کے دن عید مبارک کہنا ٹھیک ہے؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے اور اسکا طریقہ کیا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
پاکستان نے بحر احمر کے راستے تیل لینا شروع کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
جنسی استحصال کے مقدمے میں تین بھائی مجرم قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026