Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 3:00 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے تسلیم مطالبات کے نکات جاری کردیے

حالیہ پوسٹس

  • لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
  • تیندوے کے حملے میں ایک شخص ہلاک
  • شاپنگ سے واپسی پر خواتین کیساتھ ڈکیتی کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آگئی
  • این سی سی آئی کا ڈیفنس میں چھاپہ، اسکیمنگ کال سینٹر پکڑا گیا، 4 افراد زیر حراست
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا
تازہ ترین

آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے تسلیم مطالبات کے نکات جاری کردیے

DAILY MITHAN Oct 4, 2025 0


آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے تسلیم مطالبات کے نکات جاری کردیے

گزشتہ رات وفاقی حکومت اور آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات طے پائے تھے۔

آزاد کشمیر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں تسلیم کیے جانے والے تمام مطالبات کے نکات جاری کر  دیے۔

آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر حکومت کے ساتھ طے پانے والے مذاکرات کی تصاویر ڈالتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ 38 مطالبات لے کر نکلے تھے اور 42 منوا کر آئے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی آزاد جموں کشمیر کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔

معاہدے کے تمام نکات درج ذیل ہیں:

1۔ آزاد کشمیر میں پرتشدد واقعات سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے! بنجوسہ، پلوک، مظفرآباد،دیرکوٹ، ریان کوٹلی اور میرپور میں مقدمات کے اندراج کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا قیام کیا جائے گا جو ہائیکورٹ کے جج پر مشتمل ہو گا

2۔ یکم اور 2 اکتوبر کو جاں بحق ہونے والے شہریوں کو اتنا ہی معاوضہ دیا جائے گا جتنا پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کو ملے گا اور گولیوں سے زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو ایک نوکری 20 دن کے اندر دی جائے گی!

3۔ مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے دو اضافی تعلیمی بورڈ فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن سے 30 دن کے اندر منصوب کیے جائیں گے !

4۔ میرپور میں منگلا ڈیم کے مد میں کی گئی زمین 30 دن میں ریگولرائز کی جائے گی

5۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 والی پوزیشن اور عدالتی فیصلے کے مطابق 90 دن میں بحال کیا جائے گا!

6۔ حکومت آزاد کشمیر 15 دن میں صحت کارڈ کا اجراء کرے گی!

7۔حکومتی فنڈ سے مرحلہ وار CT Scan اور MRI مشین آزاد کشمیر کے ہر ضلعے میں دی جائیں گی!

8۔ حکومت پاکستان 10 ارب روپے آزاد کشمیر میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے ادا کرے گی!

9۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ممبران/مشیران کی تعداد کم کر کے 20 کی جائے گی!

10۔ احتساب بیورو اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ضم اور اس کو نیب قانون سے ہم آہنگ کیا جائے گا!

11۔ حکومت پاکستان دو tunnels کی تعمیر کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی کرے گی، جن میں ایک کہوری/کمسیر ٹنل جبکہ دوسرا چپلانی ٹنل بنے گا جس کے لیے دسمبر 2022 میں سعودی حکومت فنڈ دے چکی!

12۔ مہاجرین کی نشستیں تب تک معطل رہیں گی جب تک خصوصی قانون کمیٹی اپنی رائے نا دے، اور 6 رکنی قانون کمیٹی میں دو رکن حکومت پاکستان، دو رکن حکومت آزاد کشمیر اور دو رکن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہوں گے!

13۔ رواں مالی سال میں میرپور آزاد کشمیر میں بین القوامی سطح کے ائیرپورٹ کے قیام کا منصوبہ تشکیل دیا جائے گا!

14۔ 90 دن میں آزاد کشمیر کے پراپرٹی ٹیکس پنجاب اور خیبرپختونخوا جتنے کیے جائیں گے!

15۔ ہائیکورٹ کے 2019 کے ہائڈل پراجیکٹ فیصلے پر عملدرآمد ہو گا!

16۔ رواں مالی سال آزاد کشمیر کے تمام 10 اضلاع میں پانی کی فراہمی کے لیےفیزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گی!

17۔ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتالوں میں نرسز ہی تعیناتی اور آپریشن تھیٹر کا قیام کیا جائے گا!

18۔ گلپور اور رحمان(کوٹلی) میں پلوں کی تعمیر کی جائے گی!

19۔ ایڈوانس ٹیکس میں کمی کی جائے گی!

20۔ تعلیمی اداروں میں داخلے کوٹے کے بجائے اوپن میرٹ پر کیے جائیں گے!

21۔ کشمیر کالونی ڈڈھیال میں پانی کی سپلائی کی جائے گی!

22۔ ریفیوجیز جو ڈڈھیال کی مندور کالونی میں ہیں ان کو پراپرٹی رائٹس دہے جائیں گے!

23۔ ٹرانسپورٹ پالیسی کو عدالتی فیصلے کے مطابق ریویو کیا جائے گا!

24۔ 30 ستمبر، یکم اور دو اکتوبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار کشمیریوں کو رہا کیا جائے گا!

کشمیر ایکشن کمیٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر لکھا گیا کہ معاہدے میں طے پا جانے والے نکات پر عملدرآمد اور نگرانی کے لیے Implementation and Monitoring committee تشکیل دی جائے گی جس میں حکومت پاکستان سے امیر مقام اور طارق فضل چوہدری، دو حکومت آزاد کشمیر اور دو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان شامل ہوں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیندوے کے حملے میں ایک شخص ہلاک
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شاپنگ سے واپسی پر خواتین کیساتھ ڈکیتی کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
این سی سی آئی کا ڈیفنس میں چھاپہ، اسکیمنگ کال سینٹر پکڑا گیا، 4 افراد زیر حراست
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو مسترد کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل نے پاکستان میں نیا اے آئی پروفیشنل سرٹیفکیٹ پروگرام متعارف کرادیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
لندن میں القدس مارچ پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان اور سری لنکا کے درمیان وائٹ بال سیریز ملتوی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کا ڈیبیو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایرانی صدر کی شہباز شریف سے گفتگو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سوراب بیدی نے ملائیکا اروڑا سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اعتکاف کے دوران سگریٹ نوشی کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیزبارش اور لینڈسلائیڈنگ، شاہراہِ قراقرم اپرکوہستان سے متعدد مقامات پر بند
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ چیٹس کے لیے ایک نئی دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے پر بی سی سی آئی کی ویڈیو جاری، کھلاڑیوں سے زیادہ جے شاہ نمایاں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ کا انجام کیا ہوگا؟ 5 ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کیا عید کے دن عید مبارک کہنا ٹھیک ہے؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے اور اسکا طریقہ کیا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
پاکستان نے بحر احمر کے راستے تیل لینا شروع کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
جنسی استحصال کے مقدمے میں تین بھائی مجرم قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں مزید تاخیر ملکی بقا کیلئے خطرہ قرار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026