Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 6:45 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • مارکو روبیو نے فیلڈ مارشل کو بتایا کہ بھارت جنگ بندی چاہتا ہے: وزیراعظم

حالیہ پوسٹس

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی
  • جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
  • پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
  • نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
  • دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
پاکستان

مارکو روبیو نے فیلڈ مارشل کو بتایا کہ بھارت جنگ بندی چاہتا ہے: وزیراعظم

DAILY MITHAN Sep 27, 2025 0


مارکو روبیو نے فیلڈ مارشل کو بتایا کہ بھارت جنگ بندی چاہتا ہے: وزیراعظم

فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز  شریف نے کہا ہے کہ 6  تا 10 مئی چار  روز میں پاکستانی افواج نے بہادری سے ہندوستان کو  جنگ میں شکست دی، اللہ نے افواج پاکستان کو  جو  نصرت عطافرمائی اسکا جتنا شکریہ اداکریں وہ کم ہے۔

وزیراعظم نے نیو جرسی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ فیلڈمارشل عاصم منیر  نے جنگ میں دانشمندی سے افواج پاکستان کو لیڈکیا، آج میں نے اپنی تقریر میں ذکر کیا ہم نےدشمن کے 7 طیارے گرائے، پٹھان کوٹ اور  بے شمار جگہوں پر  ہمارے ڈرونز  نے حملے کیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 10 مئی کی صبح امریکی وزیرخارجہ نے فیلڈ مارشل سے بات کی اور مارکوروبیو  نے فیلڈمارشل سے کہا کہ ہندوستان کا پیغام ملا ہے کہ وہ جنگ بندی چاہتا ہے جس کے بعد فیلڈمارشل نےمجھےفون کیا کہ ہندوستان نے جنگ بندی کا پیغام بھیجا ہے۔

وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا  کہ انہوں نے اس وقت کہا کہ  ہم نے جنگ جیت لی، انکے 7 طیارےگرادیے، ہر جگہ حملے کیے،  ان کا دماغ چکراگیا، اب ہم نے اس سے آگے نہیں جانا اور  جنگ بندی قبول کرلی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو  حوصلہ افزا قرار  دیا۔

وزیراعظم نے نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹوپربات ہوئی اور  امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور  امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔

وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دورہ سعودی عرب کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ وہ سعودی عرب گئے اور  وہاں انکا شاندار استقبال کیا گیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے 40 سال میں اس طرح کا استقبال نہیں دیکھا۔

وزیراعظم نے ملک کی معیشت میں بہتری پر بھی گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ ملکی حالات چند سال پہلے مشکلات کا شکار تھے،  جب اقتدار سنبھالا تو  اس وقت بھی معاشی چیلنجز تھے، منہگائی 32 فیصد تھی لیکن اب منہگائی ڈیڑھ سال میں کم ہوکرسنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ جب اقتدار  سنبھالا  تو  پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد تھا، آج 11فیصد پر ہے۔

وزیراعظم نے  سمندر پار پاکستانیوں کو عظیم پاکستانی سفیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے سال 24۔25 میں ساڑھے 38 ارب ڈالر ملک بھجوائے، ملک کی اس وقت معاشی صورتحال مائیکرو لیول پر مستحکم ہوچکی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
پولیس اسٹیشن اور چوکی پردستی بم حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سکیورٹی ہائی الرٹ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغانستان بھارت کی پراکسی بن کر خطے کے امن کو غیرمستحکم کررہا ہے: ایاز صادق
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغان طالبان ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے: گورنر سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
پاک فضائیہ کے افغانستان پر حملے شروع ، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
رمضان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں: سرکاری ذرائع
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کیخلاف قرار داد منظور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
پاکستان کا سفارتکاری سے روس یوکرین جنگ کا پُر امن حل نکالنے پر زور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پاکستان کا کمزور پاور ٹرانسمیشن نظام صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر رہا ہے، نیپرا کا انتباہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے اسپتال لایا گیا، پمز
DAILY MITHAN Feb 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026