اسلام آباد: مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق فوت یا شدید بیمارعازمین کےحوالے سے وزارت مذہبی امورکی پالیسی سامنےآگئی جس کے تحت کسی بھی مجبوری کے تحت حج پر نہ جانے والے یا فوتگی کی صورت میں ان افراد کا کوئی بھی دوسرا رشتے دار حج پر جانے کا اہل ہوگا۔
دستاویز کے مطابق مجبوری کی وجہ سےحج پرنہ جانے والاشخص بھی کسی کو نامزد کرسکتا ہے جب کہ بوجہ مجبوری حج پرنہ جاسکنے والے شخص کو رقم واپس لینےکا بھی اختیارہوگا۔
دستاویز میں بتایاگیا ہےکہ رقم واپسی یا متبادل شخص کو حج پر بھجوانےکے لیے ٹھوس وجہ بتاناہوگی، رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا انتقال کا دستاویزی ثبوت بھی لازمی قراردیاگیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ حج پر نہ جانےکی وجہ درج کرکے اسٹیمپ پیپرجمع کرانا ہوگا، درخواست کےہمراہ بینک رسید اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی دیناہوگی۔






















Leave a Reply