Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 8:16 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ترک صدر اردوان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
  • ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی
  • جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
  • پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
تازہ ترین

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ترک صدر اردوان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

DAILY MITHAN Sep 25, 2025 0


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میں ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کے وائٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر ٹرمپ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بعد ازاں ون آن ون ملاقات سے قبل ترک صدر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے انہیں بہترین آدمی قرار دیا اور کہاکہ صدر اردوان بہت مضبوط شخص ہیں اور اپنی ایک مضبوط رائے رکھتے ہیں، مجھے عام طور پر ایسے لوگ پسند نہیں ہوتے لیکن انہیں میں پسند کرتا ہوں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ صدر اردوان نے اپنے ملک میں بہترین کام کیا ہے اور ہمارے تعلقات بہترین رہے ہیں چاہے ان کا تعلق جنگ سے ہو یا تجارت سے اور میرا خیال ہے کہ آج ہم دونوں کے بارے میں بات کریں گے۔

روس یوکرین جنگ  کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی دونوں صدر اردوان کی عزت کرتے ہیں، سب ہی ان کی عزت کرتے ہیں، میں بھی ان کی عزت کرتا ہوں اور اگر یہ چاہیں تو اس معاملے پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ صدر اردوان نیوٹرل رہنا پسند کرتے ہیں اور میں بھی نیوٹرل رہنا پسند کرتا ہوں۔ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ کے معاملے پر جو بہترین کام یہ کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ روس سے تیل اور گیس خریدنا چھوڑ دیں۔

شام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شام کو اس کے سابق حکمران سے چھٹکارا دلوانے کے ذمہ دار صدر اردوان ہیں، یہ اس کی ذمہ داری نہیں لیتے جبکہ یہ ان کی بڑی کامیابی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ صدر اردوان کو اس کا کریڈٹ لینا چاہیے، میں نے ان سے کہا بھی کہ یہ آپ کی کامیابی ہے، اس کا کریڈٹ لیں، آپ ہزار سال سے شام حاصل کرنا چاہتے تھے اور آپ اس میں کامیاب رہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ صدر اردوان کے ساتھ ملاقات میں ایف 35 اور ایف طیاروں اور پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے ایران جیسے اتحادی کو نظر انداز کرکے اسرائیل پر سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا:سونیا گاندھی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں زلزلہ، شدت 4.3 ریکارڈ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر متفق ہو گیا تھا، پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اینڈرائیڈ فونز کے 4 فیچرز جن کو ڈس ایبل کرکے آپ بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے، ایران کیخلاف فوجی آپریشن روکاجائے: چین
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
میرینز نےکراچی قونصلیٹ پردھاوا بولنے والے مظاہرین پر فائرنگ کی، امریکی حکام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں آج بھی سڑکیں بند، مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17 ای متعارف، قیمت اور فیچرز جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکا کے پاس کن ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ ہے؟ ٹرمپ نے بتادیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026