پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متنازع گفتگو، آئی سی سی کیجانب سے بھارتی کپتان کی سرزنش، سزا کا امکان


پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متنازع گفتگو، آئی سی سی کیجانب سے بھارتی کپتان کی سرزنش، سزا کا امکان

فوٹوؒ اسکرین گریب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزنٹیشن میں متنازع اور سیاسی بیان بازی کے ذریعے ہیرو بننے کی کوشش پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو  کی سرزنش کر دی۔

14 ستمبر کو  بھارتی کپتان سوریا کمار نے ایشیا کپ کے گروپ اسٹیج میچ میں جیت کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پہلگام واقعے کا ذکر کرتے ہوئے متنازع بات کی تھی۔

جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو خط لکھا گیا تھا جس میں متنازع اور سیاسی بیان بازی پر بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی  کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

تاہم آج پی سی بی کی شکایت پر آئی سی سی کی جانب سے بھارتی کپتان سوریاکے کیس کی سماعت ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران پی سی بی نے سوریا کمار کے خلاف دلیلوں کے انبار لگا دیے جبکہ بھارتی کپتان سیاسی بیانات کا کوئی جواز پیش نہ کرسکے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے دونوں اطراف کے مؤقف سن کر سماعت مکمل کرلی۔ بھارتی کپتان کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سوریا کمار کو نرم ترین سزا سنانے کے لیے آئی سی سی سے بھارتی لابنگ جاری ہے۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو مستقبل میں سیاسی بیان نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کپتان کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

دوسری جانب بی سی سی آئی کی جانب سے آئی سی سی کو لکھی گئی ای میل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی باضابطہ شکایت کرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی ای میل میں کہا گیاکہ صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف نے گراؤنڈ میں اشتعال انگیز اشارے کیے، حارث رؤف نے تماشائیوں کے کوہلی کوہلی کی آوازیں لگانے پر جیٹ کریش کے اشارے کیے اور 6 صفر کا نشان بنایا جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 50 رنز مکمل ہونے پر گن فائر سیلی بریشن کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان جمعے کو پیش ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *