Skip to content
  • Tuesday, 3 March 2026
  • 8:15 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سیلاب متاثرین کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 10ہزار سےکچھ نہیں بنےگا، مریم نواز

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
  • ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 13900 روپے کی بڑی کمی
  • جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
  • پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
پاکستان

سیلاب متاثرین کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 10ہزار سےکچھ نہیں بنےگا، مریم نواز

DAILY MITHAN Sep 25, 2025 0


سیلاب متاثرین کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 10ہزار سےکچھ نہیں بنےگا، مریم نواز

فوٹو: فیس بک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نےکہا ہےکہ  جس کا  لاکھوں کا نقصان ہوا  اس کا  بے نظیر  انکم سپورٹ  پروگرام کے 10 ہزار  رو پے  سےکیا ہوگا،  افسوس  ہے  پیپلزپارٹی نے پنجاب میں سیلاب پر سیاست کی، ہم سیلاب متاثرین کو 10 لاکھ روپے تک دے رہے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بس کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ساؤتھ پنجاب کی بار بار لکیر کھینچی جاتی ہے، یہ لکیر میرے دماغ میں نہیں، جن کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا ان کے دور میں بھی جنوبی پنجاب کو کچھ نہیں ملا،یہ لوگ آپ کے ہمدرد نہیں ہوسکتے،  ان لوگوں نے کام دھیلے کا نہیں کیا، ساؤتھ پنجاب میں کام کیا ہے تو نواز شریف نے کیا ہے،جو ساؤتھ پنجاب ساؤتھ پنجاب کرتے تھے اقتدار تو انہیں بھی ملا تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  ایک ماہ میں جنوبی پنجاب میں سی ایم سیکرٹریٹ بنا کر جاؤں گی، میں پنجاب کی وزیراعلیٰ ہوں، جیسے ماں اپنے بچوں میں تفریق نہیں کرسکتی میں پنجاب میں تفریق نہیں کرسکتی،  مریم نواز پنجاب کی طرف اٹھنے والی انگلی توڑ دے گی۔

سیلاب زدگان کو  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد دینے کے مطالبے پر مریم نواز نے کہا کہ جس کا لاکھوں کا نقصان ہوا اس کا بی آئی ایس پی کے 10 ہزار رو پے سے کیا ہوگا، جس نے سیلاب میں اپناگھر کھویا اس کو مریم نواز  نے 10 ہزار روپے نہیں دینا، جن کے گھر گرگئے، مویشی مرگئے، فصلوں کا نقصان ہوا،وہ بیچارے10 سے 15 ہزار سے کیا کریں گے، جس کے مال مویشی کا نقصان ہوا اس کا نقصان پورا کرنا چاہتی ہوں،  متاثرین سیلاب کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 10 ہزار سےکچھ نہیں بنےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ دنیا کے آگے ہاتھ کیوں نہیں پھیلارہے، امداد کیوں نہیں مانگ رہے؟ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، امداد کے لیے ہاتھ کبھی نہیں پھیلاؤں گی، جس کا گھر گرا یا جزوی طور پر نقصان پہنچا اس کا گھر بنانا چاہتی ہوں،  جس کی فصلوں کا نقصان ہوا، میں اس کا نقصان پورا کرنا چاہتی ہوں،  کب تک پاکستان ہاتھ پھیلا کر دنیا کے سامنے کھڑا رہےگا،  کب تک پاکستانی یہ کہے گا کہ ہمارے ہاں سیلاب آگیا اللہ کے واسطے ہماری مدد کردو،  پہلی دفعہ دیکھا کہ کہا جارہا ہے کہ وفاقی حکومت اپیل کیوں نہیں کرتی، مجھے سمجھ نہیں آتی کوئی خوددار شخص ایسی بات کیسے کرسکتا ہے،  میں نے تو ابھی تک شہبازشریف سے بھی ایک روپیہ نہیں مانگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  این ایف سی میں شیئر سب کو  آبادی کے حساب سے ملتا ہے، میرے صوبے کی آبادی 12 کروڑ ہے،  پنجاب میں دوسرے صوبوں سے دو ڈھائی کروڑ لوگ بہتر زندگی کے لیے آتے ہیں،   میں آپ کی بیٹی، بہن ، ماں سہی مگر محافظ بھی ہوں،  میں کسی کو آپ کے اوپر آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی اجازت نہیں دے سکتی، صوبہ سندھ کی ٹیکس کلیکشن سب سے بہتر رہی ہے،  باقی صوبوں نے بھی ذمہ داری نبھاتے ہوئےکام کیا ہے، تمام صوبوں کی ٹیکس کلیکشن پرفارمنس وفاقی حکومت کی پرفارمنس سے زیادہ بہتر ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
پولیس اسٹیشن اور چوکی پردستی بم حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سکیورٹی ہائی الرٹ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغانستان بھارت کی پراکسی بن کر خطے کے امن کو غیرمستحکم کررہا ہے: ایاز صادق
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغان طالبان ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے: گورنر سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
پاک فضائیہ کے افغانستان پر حملے شروع ، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
رمضان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں: سرکاری ذرائع
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کیخلاف قرار داد منظور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
پاکستان کا سفارتکاری سے روس یوکرین جنگ کا پُر امن حل نکالنے پر زور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
پاکستان کا کمزور پاور ٹرانسمیشن نظام صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر رہا ہے، نیپرا کا انتباہ
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
پاکستان
عمران خان کو آنکھ کے علاج کے فالو اپ کیلئے اسپتال لایا گیا، پمز
DAILY MITHAN Feb 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026