بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کردیا جائے: رانا ثنااللہ


بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کردیا جائے: رانا ثنااللہ

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چل رہاہے اور اچھا پروگرام ہے، ہم چاہتے ہیں اس پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جائے: مشیر وزیراعظم/ فائل فوٹو

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کردیا جائے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بات ہوسکتی ہے کیونکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی نوعیت کا ہے اور وفاقی سطح پر تجویز ہے کہ اس پروگرام کو صوبے بھی منظور کریں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چل رہاہے اور اچھا پروگرام ہے، ہم چاہتے ہیں اس پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جائے کیونکہ ہماری خواہش ہے کہ یہ پروگرام لوگوں کو روزگار فراہم کرے،  بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کردیا جائے اور سننے میں آیا ہے کہ اس طرح کی اسکیم زیر غور ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی رائے ہے تو انہیں ضرور بتانا چاہیے، سیاسی جماعتوں کے درمیان بیان بازی کو مثبت معنوں میں لینا چاہیے اور باہمی مسائل کے لیے ایک کمیٹی پنجاب میں موجود ہے۔

حالیہ سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں پر انہوں نے کہا کہ جہاں سیلاب آیا وہاں آزادانہ سروے ہوا ہے اور ڈیٹا کے مطابق سیلاب متاثرین کی معاونت کی جائےگی، سیلاب زدگان کی مدد صوبائی سطح پر ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *