جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 29 ستمبر کے احتجاجی پر حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔
وزیر اعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پاکستان نے آزاد کشمیر احتجاجی معاملے میں کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو مظفرآباد آزاد کشمیر جانے کی ہدایت کر دی جہاں دونوں وزرا آج مذاکراتی کمیٹیوں سے ملاقات کریں گے۔
آزاد کشمیر حکومت کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذاکراتی عمل میں مکمل تعاون فراہم کرے۔
یاد رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبرکو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔






















Leave a Reply