Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 1:19 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر اہم جیت حاصل کرلی

حالیہ پوسٹس

  • پی ٹی آئی نے شرط رکھ دی
  • ایران کیخلاف جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے: روسی وزیر خارجہ
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
  • خلیجی ممالک کے پاس میزائل گرانے والے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ
  • ‘جنوبی پنجاب کو اپنی آواز دوبارہ مل گئی’ پی ایس ایل میں ملتان کی واپسی پر علی ترین کا ردعمل آگیا
تازہ ترین

پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر اہم جیت حاصل کرلی

DAILY MITHAN Sep 23, 2025 0


ایشیا کپ سپر 4: پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر اہم جیت حاصل کرلی

فوٹو: اے ایف پی 

ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے  شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے اور فائنل میں پہنچنے کیلئے امید کو زندہ رکھا۔

پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں مد مقابل تھیں۔جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔بھارت کے خلاف میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہی پلیئنگ الیون کا حصہ رہے۔

سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔کامندو مینڈس 50 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی اننگز

پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے 58 رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین بھیج دی تھی۔ایسے میں کامندو مینڈس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے پاتھن نسنکا 8، کوشل مینڈس صفر، پریرا 15، آسالنکا 20، ہاسارنکا 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کرونارتنے 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 5 کھلاڑی 80رنز کے مجوعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

صاحبزادہ فرحان 24، فخر زمان 17، صائم ایوب 2 ، کپتان سلمان علی آغا 5 رنز اور محمد حارث 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایسے میں محمد نواز اور حسین طلعت نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور پاکستان کو اہم جیت دلوا کر فائنل میں پہنچنے کی امید برقرار رکھی۔

 محمد نواز نے 38 اور حسین طلعت نے 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت دلوادی۔ 

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

سپر4 مرحلے کی ٹاپ 2 ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔ہر ٹیم کو 3 میچز کھیلنے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبرپر ہے جبکہ پاکستان 2 میچز میں ایک میں کامیابی کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بنگلادیش  ایک میچ کھیل کر کامیابی کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ سری لنکا مسلسل 2 میچز ہار کر آخری پوزیشن پر ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پی ٹی آئی نے شرط رکھ دی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہوسکتی ہے: روسی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
خلیجی ممالک کے پاس میزائل گرانے والے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
‘جنوبی پنجاب کو اپنی آواز دوبارہ مل گئی’ پی ایس ایل میں ملتان کی واپسی پر علی ترین کا ردعمل آگیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کرکے ملتان سلطانز رکھ دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں پمز اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا معائنہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران پر حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: اماراتی حکومت کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج 100 انڈیکس کی واپسی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
ایران صرف اپنا نہیں بلکہ فلسطین کا بھی دفاع کر رہا ہے، عالم اسلام کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
جوان افراد میں تیزی سے عام ہونیوالے آنتوں کے کینسر کی 5 علامات جانیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
کمرشل پروازوں کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی خبریں بے بنیاد ہیں: پی اے اے
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
شادی کی پیشکش کیلئے گاڑی میں 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے سعودی شہر ریاض چھوڑ دیا
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
امریکی تجزیہ کار کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت نے ایران جیسے اتحادی کو نظر انداز کرکے اسرائیل پر سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا:سونیا گاندھی
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
تازہ ترین
عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026