ہماری بچیاں سروائیکل کینسر سے متاثر ہورہی ہیں اور یہاں افلاطونوں نے مہم شروع کردی: مصطفیٰ کمال


ہماری بچیاں سروائیکل کینسر سے متاثر ہورہی ہیں اور یہاں افلاطونوں نے مہم شروع کردی: مصطفیٰ کمال

دنیا نے اپنے ممالک سے سروائیکل کینسر 20 سال قبل ختم کرلیا اور دنیا کے 151 ممالک اس بیماری سے جان چھڑا چکے ہیں: وفاقی وزیر صحت/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ہماری 25  ہزار بچیاں ہر سال سروائیکل کینسر سے متاثر ہو رہی ہیں مگر پاکستان میں اس کے خلاف نام نہاد افلاطونوں نے مہم شروع کردی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کینسر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈاکٹرزکاماننا ہے کہ 10 سال بعد دنیا میں کینسر سے کوئی شخص فوت نہیں ہو گا مگر شاید پاکستان میں اس وقت بھی کینسر سے خدانخواستہ لوگ موت کے منہ میں جارہےہوں گے۔

وفاقی وزیر صحت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر بیماریوں سے بچنا ہے تو ہمیں ویکسی نیشن کراناہو گی، دنیا نے اپنے ممالک سے سروائیکل کینسر 20 سال قبل ختم کرلیا اور دنیا کے 151 ممالک اس بیماری سے جان چھڑا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری 25 ہزار بچیاں ہر سال سروائیکل کینسر سے متاثر ہو رہی ہیں مگر پاکستان میں اس کے خلاف نام نہاد افلاطونوں نے مہم شروع کردی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاکستان میں جلنے والے مریضوں کی شرح اموات بہت زیادہ ہے، ہمیں ایسڈ پھینکنے والوں کی حوصلہ شکنی بھی کرناپڑے گی، ہم اس سلسلے میں ہم ایسڈ برننگ کیسز کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ یہ ہیلتھ کیئر نہیں بلکہ سک کیئر سسٹم ہے، صرف صاف پانی کی فراہمی سے 68 فیصد بیماریاں ختم ہو سکتی ہیں اور ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ لوگوں کو بیمار ہونے سے پہلے بیماریوں سے بچائیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *