وزیراعظم کی سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے قابل عمل منصوبوں پرکام کی ہدایت


وزیراعظم کی سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے قابل عمل منصوبوں پرکام کی ہدایت

وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا بنایا جائے/ فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے قابل عمل منصوبوں پرکام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک سرمایہ کاری، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے سے متعلق امور پر اجلاس کی صدارت کی۔ 

اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ  زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورازم اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آسکتی ہے، قابل عمل منصوبوں کو عملی شکل دینے کےلیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا بنایا جائے، اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کی شمولیت کو  یقینی بنایا جائے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جاری معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو ایک نئی سمت دی ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *