
بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل سے ہٹا دیا گیا۔
پروڈکشن ہاؤس ویجیانتی موویز نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ طویل عرصے تک جاری رہنے والے تعاون کے باوجود وہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ایک مضبوط شراکت داری قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ دپیکا ان کی اگلی فلم ‘کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل میں نظر نہیں آئیں گی اور انہوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا۔
یہ خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ دپیکا کو فلم سے اس لیے نکالا گیا کیونکہ انہوں نے اپنی فیس میں 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی 25 رکنی ٹیم کے لیے پانچ اسٹار ہوٹل میں رہائش اور کھانے کے اخراجات کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مطالبات پروڈکشن ہاؤس کے لیے اضافی مالی بوجھ کا سبب تصور کیے گئے جس کے نتیجے میں پروڈکشن ٹیم نے ان کے ساتھ کام جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دپیکا کو اپنے مطالبات کی وجہ سے کسی فلم سے نکالا گیا ہو۔ اس سے قبل انہوں نے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ‘اسپریٹ’ سے بھی اسی نوعیت کے مطالبات کے باعث علیحدگی اختیار کی تھی۔
یاد رہے کہ ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کا پہلا حصہ گزشتہ سال ریلیز ہوا تھا۔
Leave a Reply