’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ ماہرہ خان بھی ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں


’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ ماہرہ خان بھی ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں

فوٹو: اسکرین گریب

کراچی سے تعلق رکھنے والی کانٹینٹ کریئٹر ثمرہ شہزادی اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں،  البتہ اب ان کی شہرت شوبز ستاروں تک بھی پہنچ چکی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ان کے انداز میں ویڈیو بناکے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر پوسٹ کی اور ثمرہ کو ٹیگ بھی کیا ۔

ویڈیو میں ماہرہ خان ثمرہ شہزادی کے انداز میں کہہ رہی ہیں ’سیم ٹو سیم ماہرہ خان ،  اچھا جی ایسا ہے کیا ؟‘ 

اداکارہ کانٹینٹ کریئٹر کی طرح ویڈیو میں ہنستے ہوئے بھی نظر آئیں ۔

’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ ماہرہ خان بھی ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں

فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ نے ویڈیو اسٹوری میں ثمرہ کو ٹیگ کرکے کیپشن لکھا، میں آپ سے پیار کرتی ہوں، آپ ننھی اسٹار ہیں۔

یہ ویڈیو ثمرہ شہزادی نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی اور جواب دیتے ہوئے حیرانگی ظاہر کی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں بھی آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، جزاک اللہ’۔

جس پر ماہرہ خان نے انہیں جواب دیا میری جان، جیتی رہو، خوش رہو، آمین۔

واضح رہے کہ کانٹینٹ کریئٹر ثمرہ شہزادی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آنے والے کامنٹس کا مثبت انداز میں جواب دینے کی وجہ سے وائرل ہیں ۔

انہوں نے جیو ڈیجیٹل کو خصوصی انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اپنے والدین کو عمرہ کروانے کی خواہش مند ہیں اور ایک گارمنٹس کمپنی میں باحیثیت مشین آپریٹر نوکری کرتی ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *