افغانستان سے بگرام ائیربیس واپس لینے کے ٹرمپ کے بیان پر برطانوی وزیر اعظم ہکا بکا رہ گئے


لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے بگرام ائیر بیس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے بیان میں برطانوی وزیر اعظم ہکا بکا رہ گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دورے پے موجود ہیں جہاں انہوں نے آج برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے طالبان کو  بگرام ائر بیس مفت میں دے دی لیکن اب ہم اسے واپس لینے کی کوش کررہے ہیں۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ یہ شاید ایک بریکنگ نیوز ہو  لیکن ہم  اس ائیر بیس کو واپس لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے بگرام ائیر بیس کا ذکر  ہوتے ہی برطانوی  وزیر اعظم کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوگئے اور وہ حیرت سے صدر ٹرمپ کو دیکھنے لگے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم اس لیے بھی یہ بیس حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ اس مقام سے صرف ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں چین اپنے جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *