Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 1:34 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کرلیا

حالیہ پوسٹس

  • ساس سے کھانا پکانے پر جھگڑا ، سوفٹ ویئر انجینئر بہو نے خودکشی کرلی
  • سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوبنے لگا، عملے کو بچانے کی کوششیں جاری
  • کراچی میں سڑکوں کی بندش، شہری کونسے راستے استعمال کرسکتے ہیں؟
  • اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل کروم میں اہم تبدیلی کر دی گئی
  • ایران پر حملے سے عین قبل مودی کے دورہ اسرائیل پر سنگین سوالات اٹھ گئے
تازہ ترین

توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کرلیا

DAILY MITHAN Sep 18, 2025 0


توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کرلیا

گواہان میں عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ اور پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے جنہوں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

جیو نیوز کو موصول بیان کے مطابق گواہان میں عمران خان کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی شامل ہیں، دونوں  عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت کے روبرو بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں۔

پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانےکا اعتراف کیا ہے جب کہ انعام اللہ شاہ نے پرائیویٹ اپریزر پر دباؤ ڈال کر جیولری سیٹ کی قدرکم کرنےکا انکشاف کیا۔ 

صہیب عباسی نے بیان میں کہا کہ بلغاری جیولری سیٹ کی تشخیص 25 مئی 2022کو کابینہ ڈویژن کےسیکشن افسرنے سونپی تھی، انعام اللہ شاہ نےدباؤ ڈال کربلغاری سیٹ کی 50 لاکھ روپے ویلیو لگانے کو کہا، انعام اللہ شاہ نےدھمکی دی اگر ویلیوکم نہ کی توسرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کردیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ 23 مئی2024 کو نیب کے انویسٹی گیشن افسر کےسامنے پیش کیاگیا اور معافی کی درخواست جمع کرائی، اپنی رضامندی سے نیب کے انویسٹی گیشن افسر کو دستاویزات فراہم کیں۔

صہیب عباسی کے مطابق چیئرمین نیب کے سامنے معافی مانگتےہوئےاپنا بیان ریکارڈکرایا اور  ریکارڈ پر دستخط بھی کیے، مجسٹریٹ کے سامنے بھی اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ ڈر کے مارے جیولری سیٹ کی قدرکم کرکے رپورٹ دی۔

کیس کے دوسرے گواہ  انعام اللہ شاہ نے بیان میں کہا کہ میں نے صہیب عباسی سے جیولری سیٹ کی قدر کم کرنے کو کہا تھا، میں نے پی ٹی آئی اور سرکاری نوکری دونوں سے تنخواہیں وصول کیں اور 2019 سے 2021 تک ڈبل سیلری وصول کرتا رہا۔

انعام اللہ شاہ کے مطابق بشریٰ بی بی کی ناراضی پرنوکری سے برطرف کیا گیا، ڈبل سیلری کی شکایت نہیں تھی، بشریٰ بی بی کوشک تھا کہ جہانگیرترین کے ساتھ میرےبھائی کےتعلقات ہیں۔

اس حوالے سے نیب حکام کا کہنا ہے کہ بلغاری جیولری سیٹ کی اصل قیمت ساڑھے 7 کروڑ روپے تھی، عمران خان نے  پرائیویٹ اپریزر سے سیٹ کی قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی اور انہوں نے صرف 29 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے۔

نیب حکام کےمطابق جیولری سیٹ میں نیکلیس، بریسلیٹ، ایئررنگز اور ایک انگوٹھی شامل تھی۔ 

واضح رہے کہ بلغاری جیولری سیٹ سعودی ولی عہد نے بطور سابق وزیراعظم عمران خان اوربشریٰ بی بی کوگفٹ کیا تھا۔

نیب حکام کےمطابق عمران خان اوربشریٰ بی بی نے جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا تھا، پرائیویٹ اپریزر سے قیمت لگاکرجیولری سیٹ اپنے پاس رکھا تھا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ساس سے کھانا پکانے پر جھگڑا ، سوفٹ ویئر انجینئر بہو نے خودکشی کرلی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحری جہاز ڈوبنے لگا، عملے کو بچانے کی کوششیں جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں سڑکوں کی بندش، شہری کونسے راستے استعمال کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اے آئی براؤزرز سے مقابلے کیلئے گوگل کروم میں اہم تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر حملے سے عین قبل مودی کے دورہ اسرائیل پر سنگین سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سابق بھارتی کپتان دھونی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کراچی کی عدالت میں درخواست دائر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے ایرانی حملے میں ہلاک فوجیوں کی تصاویر جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حبا کو سچ میں تھپڑ مارا تھا: صبا حمید کا انکشاف
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
امریکا اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز مندی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یقین نہیں کہ امریکی و اسرائیلی حملے ایران میں اندرونی تبدیلی لائیں گے: جرمن چانسلر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طورپر نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی سینیٹر کی زبان پھسل گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے، سابق نیٹو کمانڈر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
فخر زمان بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے، وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
جعلی پائلٹ لائسنس معاملہ، پی آئی اے کو 5 سال میں 200 ارب روپے کا نقصان
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کے ساتھی کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف غیرقانونی جنگ جھوٹ پرمبنی ہے: امریکی سینیٹر الزبتھ وارن
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایمرجنسی میں کمانڈ کا مسئلہ حل، آگ، زلزلہ، سیلابی صورتحال میں واحد اتھارٹی میئر کراچی ہونگے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026