عمر شاہ کے انتقال کی رات کیا ہوا؟ چائلڈ اسٹار کے چچا نے دکھ بھری داستان سنادی


عمر شاہ کے انتقال کی رات کیا ہوا؟ چائلڈ اسٹار کے چچا نے دکھ بھری داستان سنادی

یہ وقت عمر شاہ کے والدین کیلئے بہت مشکل وقت ہے ان کیلئے صبر کی دعا کریں، عمر کے چچا کی گفتگو/ فائل فوٹو

 ’پیچے تو دیکھو پیچے‘ سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کے چچاکا پہلا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

قبرستان میں بات کرتے ہوئے  عمر شاہ کے چچا نے  بتایا کہ جس رات عمر کا انتقال ہوا اس رات  وہ  بالکل ٹھیک تھا، عمر کو  رات تک ہلکی سی بھی  کہیں کوئی تکلیف  نہیں تھی۔

انہوں نے بتایا کہ عمر  خوشی خوشی  سویا تھا  لیکن ڈھائی بجے کے قریب اس کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد اسے اسپتال لے جایا گیا، تقریباً آدھا گھنٹے بعد ہی عمر انتقال کرگیا تھا۔

 عمر کے چچا کا کہنا ہے کہ ہماری فیملی کیلئے تکلیف دہ صورتحال ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی ہو ، عمر  ہمیں تو پیارا تھا ہی  لیکن لوگوں کا بھی  پیارا بہت تھا، اس کے انتقال پر  دنیا بھر سے مجھے کالز آرہی ہیں۔

انہوں نے درخواست کی کہ ‘یہ وقت عمر شاہ کے  والدین کیلئے بہت مشکل وقت ہے ان کیلئے  صبر کی دعا کریں‘۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے  پیر کی صبح احمد شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے مداحوں کو افسوسناک خبر دی تھی کہ ان کے چھوٹے بھائی پیر عمر شاہ کا انتقال ہوگیا ہے۔

اہلخانہ کے مطابق عمر بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں قے آئی، اہلخانہ نے بتایا تھا کہ قے کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی جس کے بعد انہیں سول اسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ صبح فجر کے وقت خالق حقیقی سے جاملے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *