یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

فوٹو: اسکرین گریب

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں میزبان یو اے ای نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

یو اے ای کے خلاف میچ کیلئے  پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سفیان مقیم اور فہیم اشرف کی جگہ حارث رؤف اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گروپ اے کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کیوں کہ جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوجائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *