’یقین نہیں ہو رہا عمر ہمارے ساتھ نہیں‘، چائلڈ اسٹار کے انتقال پر انکے دوست شیراز کی جذباتی ویڈیو وائرل


’یقین نہیں ہو رہا عمر ہمارے ساتھ نہیں‘، چائلڈ اسٹار کے انتقال پر انکے دوست شیراز کی جذباتی ویڈیو وائرل

فوٹو سوشل میڈیا

چائلڈ اسٹار عمر شاہ کی موت پر ان کا ننھا دوست محمد شیراز بھی جذباتی ہوگیا۔

محمد شیراز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بہن مسکان کے ساتھ موجود ہے۔

ویڈیو میں شیراز نے عمر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘مجھے بہت دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے بہت پیارے دوست عمر شاہ اللہ کو پیارے ہوگئے، میں جب اسکول سے واپس گھر آیا تو عمر کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا۔’

محمد شیراز نے مزید کہا کہ ‘مجھے ابھی تک یہ یقین نہیں ہو رہا عمر ہمارے ساتھ نہیں ہے۔’

ویڈیو کے آخر میں محمد شیراز نے عمر کی مغفرت کی دعا بھی کی اور عمر سے آخری ملاقات کی ویڈیو کو بھی شیئر کیا۔

واضح رہے کہ پیر کی صبح ’پیچے تو دیکھو پیچے‘ سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے مداحوں کو  چھوٹے بھائی پیر عمر شاہ کے انتقال کی خبر دی تھی۔

اہلخانہ کے مطابق عمر بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں قے آئی۔

اہلخانہ نے بتایا کہ قے کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی جس کے بعد انہیں سول اسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے عمر صبح فجر کے وقت خالق حقیقی سے جاملے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *