آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا: اے پی سی


آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا: اے پی سی

کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا: وزیراعظم آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس— فوٹو: اسکرین گریب

آزاد جموں و کشمیر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے اور کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کی کامیابی سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے ، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

اعلامیے کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظرنامے پر بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، سیاسی قیادت مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی حمایت کرتی ہے۔

اے پی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے اورآزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا، تمام سیاسی جماعتیں مفاد عامہ اور مسائل کے حل کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گی۔

اعلامیے کے مطابق کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائیگا۔

اے پی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 21ستمبر سے مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *