اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار، حماس رہنماؤں پر مزید حملوں کی دھمکی دیدی


اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار، حماس رہنماؤں پر مزید حملوں کی دھمکی دیدی

فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم  حماس کے رہنماؤں پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی۔

 تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملاقات کے بعد مشترکا پریس کانفرنس کی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحا میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو امریکا کا بہترین اتحادی قرار دے دیا اور دہشت گردی کے مقابلے میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حماس کو مسلح گروہ کے طور پر ختم ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور  صبح سے اب تک مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ جبری قحط سے بھی مزید 2 اور فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔

اسرائیلی سابق آرمی چیف ہرزی ہالوی نے غزہ جنگ میں اب تک غزہ کے 2 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *